گلے شکوے دور، اداکارہ میرا کی دبئی میں کیپٹن نوید سے ملاقات

جمعہ 21 نومبر 2014 12:39

گلے شکوے دور، اداکارہ میرا کی دبئی میں کیپٹن نوید سے ملاقات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) اداکارہ میرا کی دبئی میں اپنے مبینہ خاوند کیپٹن نوید سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہواہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے درمیان جوزبردست چپقلش چل رہی تھی وہ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ، میرا کیپٹن نوید کی فیملی سے امریکہ جاکر ملیں جہاں سے دونوں دبئی آئے اور ایک ہی ہوٹل میں قیام کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق میرا نے بتایاکہ تمام گلے شکوے دور ہوگئے اور ہمارے درمیان صلاح ہوگئی ہے،آخری اطلاعات تک میرا دبئی میں ہی مقیم ہیں جبکہ خاوند کیپٹن اپنی ڈیوٹی پر جاپان چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :