دبئی ٹیسٹ : پاکستان کو سیریز اپنے نام کر نے کے لیے 72اوورز میں 261رنز کا ہدف مل گیا

جمعہ 21 نومبر 2014 12:41

دبئی ٹیسٹ : پاکستان کو سیریز اپنے نام کر نے کے لیے 72اوورز میں 261رنز کا ..

دبئی (اردو پوائنٹ اخبار تاز ہ ترین ۔ 20نومبر 2014ء ) دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 261رنز کا ٹارگٹ دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں دن جب کھیل شروع ہوا تو روس ٹیلر 77اور مارک کریگ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے ۔ دو نوں کھلاڑیو ں نے سکور میں تیزی سے اضافہ کرنا شروع کیا جس کے دوران روس ٹیلر نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکی 12ویں اور پاکستان کے خلاف پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی ۔

(جاری ہے)

مارک کریگ 34رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ روس ٹیلر 104رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا پانچواں شکار بنے ۔ ٹم ساؤتھی نے ذوالفقار بابر کو ایک اوور میں تین چھکے لگائے تاہم چوتھا چھکا لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ 250رنز 9کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5اور ذوالفقار بابر نے 4مہرے کھسکائے ۔ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے اور سیریز اپنے نام کر نے کے لیے 72اوورز میں 261رنز کا ٹارگٹ ملاہے ۔

متعلقہ عنوان :