انجلینا جولی کا اداکاڑی چھوڑ کر ڈائریکشن میں قدم رکھنے کا اعلان

چند اور فلموں میں اداکاری کے بعد اسے چھوڑنے کا اراد ہ رکھتی ہوں‘ انٹرویو

جمعہ 21 نومبر 2014 12:47

انجلینا جولی کا اداکاڑی چھوڑ کر ڈائریکشن میں قدم رکھنے کا اعلان

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء)ہالی وڈ کی ایکشن ہیروئن انجلینا جولی نے اداکاری چھوڑ کر ڈائریکشن میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ، کہتی ہیں کہ جلد ہی وہ اداکاری چھوڑ کر ہدایتکاری شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے 39 سالہ انجلینا جولی نے کہا وہ چند اور فلموں میں اداکاری کے بعد اسے چھوڑنے کا اراد ہ رکھتی ہیں جس کے بعد ان کی توجہ مکمل طور پر ہدایت کاری پر مرکوز ہوگی ۔

انجلینا کا کہنا تھا کہ انہیں ڈائریکشن سے پیار ہے اور ایسا کر کے انہیں خوشی ملتی ہے ۔ آئندہ 2 سال وہ ڈائریکشن سیکھیں گی ، ان بروکن سے پہلے انجلینا 2011 میں فلم”ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی“ بھی ڈائریکٹ کی تھی۔