غداری کیس، پرویز مشرف کی درخواست منظور، سابق وزیراعظم ، چیف جسٹس کو بھی فریق بنانے کی ہدایت
جمعہ 21 نومبر 2014 12:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی درخواست منظو رکرتے ہوئے شریک ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے 31اکتوبر کو محفوظ کیاگیافیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپنے عبوری حکم میں بتایاکہ بینچ نے اکثریت رائے سے مشرف کی درخواست جزوی طورپر منظور کرلی ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرقانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جسٹس فیصل عرب نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بتایاکہ جسٹس یاورعلی نے فیصلے پر اختلافی نوٹ بھی تحریر کیاہے ۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تینوں شخصیات کے بیانات قلمبند کیے جائیں اور وفاقی حکومت کو اِن شخصیات کے نام شامل کرکے 15دن میں نیاچالان جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔(جاری ہے)
یادرہے کہ پرویز مشرف نے درخواست کی تھی کہ دیگر شریک افراد کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ چلایاجائے یا پھر اُنہیں بھی بری کردیاجائے کیونکہ وہ اس سارے معاملے میں اکیلے نہیں تھے،ایمرجنسی لگانا فراد واحد کا کام نہیں ۔
بعدازاں پرویز مشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ عدالت نے آج ایک تاریخی فیصلہ دیاہے اور حکم دیاہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق چیف جسٹس کے نام بھی شامل کریں اور چالان میں ترمیم کرکے 15دن کے اندر دوبارہ جمع کرائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ عدالت نے جو نام مناسب سمجھے ، اُنہیں شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ججوں کو ہٹانے میں دولوگ شامل تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.