پولیس نے دوران تفتیش مردہ زندہ کر لیا

جمعہ 21 نومبر 2014 15:05

پولیس نے دوران تفتیش مردہ زندہ کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) گرین ٹاﺅن سے اغوا کے بعد قتل ہونیوالا نوجوان زندہ نکل آیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق اغوا ہونے والے کے اہلخانہ نے اپنے بیٹے کی نعش کی تصدیق کی تھی جس کے بعد تو نوجوان کی زندہ برآمدگی کے بعد کیس نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔ اہلخانہ نے مبینہ طور پر بدلہ لینے کیلئے چار افراد کو مقدمہ میں نامزد کیا تھا، گرین ٹاﺅن کا محمد صفیان کچھ عرصہ قبل غائب ہوگیا تھا جس کے اغواءکا مقدمہ تھانہ گرین ٹاﺅن میں درج ہوا، اس دوران کوٹ لکھپت کے علاقہ سے ایک نوجوان کی نعش ملی جس پر پولیس نے صفیان کے اہلخانہ سے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

اہلخانہ نے نعش کی شناخت اپنے بیٹے کے طور پر کرلی اور مقدمہ میں چار ملزموں کو نامزد کیا گیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، اسی دوران پولیس کو نعش کی پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہوئی جس کے مطابق اس کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی جبکہ مغوی نوجوان کی عمر شناختی کارڈ کے مطابق 30 سال بنتی تھی جس پر پولیس کو شک گزرا، پولیس نے صفیان کے اہلخانہ او راس کے موبائل فون ریکارڈ کو بھی شامل تفتیش کیا اور گزشتہ روز نوجوان کو چونیاں سے برآمد کرلیا جبکہ جس نعش کی شناخت سفیان کے نام سے کی گءی اس کی دوبارہ سے شناخت کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :