وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے استعفیٰ دے دیا

جمعہ 21 نومبر 2014 16:56

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) سنگین غداری کیس میں شامل تفتیش کرنے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور وزارت کا دفتر بھی خالی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

زاہد حامد اسی حکومت میں وزیر قانون کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے۔ واضح رہے آج خصوصی عدالت نے غداری کیس میں شریک ملزموں کے ٹرائل کی درخواست جزوی طور پر منظور کی تھی جس میں زاہد حامد کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :