با اثرافراد نے حافظ قرآن لڑکی اغوا کرلی، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم چھوڑ دیا

جمعہ 21 نومبر 2014 17:17

با اثرافراد نے حافظ قرآن لڑکی اغوا کرلی، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم ..

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) مریدکے کی آبادی شیخوپورہ بیداد میں بااثر چودھریوں نے مریدکے پولیس کے اہلکار کی حافظ قرآن جوان بہن کو دن دیہاڑے گھر لوٹنے کے بعد اغواءکرلیا۔تفصیلات کے مطابق مریدکے پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا، مدعی پولیس اہلکار کی مدد کرنے کی بجائے غلیظ گالیاں دے کر تھانے سے نکال دیا گیا، درجنوں افراد کا تھانہ صدر مریدکے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے نوٹس لینے کی اپیل، مغویہ کی والدہ نے پولیس رویہ کے خلاف خود سوزی کنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیل کے مطابق مریدکے کے صدر کی نواحی آبادی شیخوپورہ بیداد میں بااثر چودھریوں سلامت، امتیاز، مہناز وغیرہ پانچ مسلح افراد نے دن دیہاڑے مریدکے پولیس کے اہلکار گلستان علی حافظ قرآن جوان بہن ذکیہ کو گھر سے نو لاکھ روپے کی نقدی، سولہ تولہ طلائی زیورات لوٹنے کے بعد اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے مریدکے صدر پولیس نے پولیس اہلکار گلسان علی کی تحریری درخواست پر سلامت، مہناز وغیرہ کے خلاف زیر دفعہ 365/B کے تحت مقدمہ نمبر 633-14 درج کرلیا اور ملزم سلامت کو مبینہ طور پر گرفتار کرکے چھوڑ دیا جس کے خلاف مغویہ ذکیہ کے درجنوں رشتہ داروں نے تھانہ صدر مریدکے کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مریدکے صدر پولیس نے ان کی مدد کرنے کی بجائے ان کو غلیظ گالیاں دے کر دھکے دے کر تھانہ سے نکال دیا اور ان کا نامزد ملزم سلامت بھی چھوڑ دیا گیا ہے، مظاہرین نے بتایا کہ ان کا بیٹا گلستان علی جو کہ مریدکے پولیس میں ہی ملازم ہے اور مقدمہ کا مدعی ہے ان کی فریاد نہیں سنی جارہی اور لوگوں کے ساتھ پولیس کیا سلوک کرتی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ان کی مدد کی جائے اور ان کی بیٹی کو بازیاب کروایا جائے ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :