فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے تین افرادزخمی، مسلح شخص ہلاک

جمعہ 21 نومبر 2014 18:31

فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے تین افرادزخمی، مسلح شخص ہلاک

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک یورنیورسٹی میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا جب کہ بعد میں یہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت میں پیش آیا، جہاں 31 سالہ میرون مئی نامی مسلح شخص نے دو طلبہ سمیت تین افراد کو جامعہ کے کتب خانے میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت اس لائبریری میں پانچ سو کے قریب طلبہ موجود تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو ہتھیار پھینکنے کا کہا گیا تاہم احکامات مسترد کرنے پر پولیس اہلکاروں نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :