سرحدی خلاف ورزی برداشت نہیں، فوجی جوان کی شہادت پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

جمعہ 21 نومبر 2014 19:41

سرحدی خلاف ورزی برداشت نہیں، فوجی جوان کی شہادت پر پاکستان کا بھارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء) پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانڈو سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے فوجی جوان شہید ہوا ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے سپرد کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے اور جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔ مراسلے میں انتباہ کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :