ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپ پر حملہ ، 2 ا راکین صوبائی اسمبلی محمد حسین اور محمد عبداللہ سمیت 7 افراد زخمی

جمعہ 21 نومبر 2014 19:49

ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپ پر حملہ ، 2 ا راکین صوبائی اسمبلی محمد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ممبر سازی کیمپ پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے 2 ا راکین صوبائی اسمبلی محمد حسین اور محمد عبداللہ سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیا ایم کی جانب سے ممبر سازی مہم جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایم کیو ایم نے مختلف شاہراہوں پر کیمپ لگا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن نمبر 5 میں کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین اور محمد عبداللہ سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دہشت گردوں نے دستی بم حملے کے بعد فائرنگ بھی کی اور موٹر سائیکل کے ذریعے فرار ہو گئے۔ایم کیو ایم نے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کروانے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطابلہ کر دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب اس بم حملے کی ذمہ داری دو مختلف کالعدم تنظیموں نے کر لی ہے۔ایک طرف کالعدم تنظیم جند اللہ اور کالعدم جماعت الاحرار اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔