سرگودھا ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے،مجموعی ہلاکتیں 15 ہو گئی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:02

سرگودھا ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے،مجموعی ..

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد 3 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہو گئی ۔ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں جمعہ کو مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 3 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہو گئی ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 روز کی میمونہ اور جڑواں بہن بھائی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ بچوں کی ہلاکتیں آکسیجن پوری نہ ملنے کے باعث ہوئی ہیں جب کہ ہسپتال انتظامیہ نے کہاہے کہ بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی اموات واقع ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے ایک ایک انکیو بیٹر میں 3،3 بچے رکھے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی آکسیجن پوری نہیں ہو پاتی اور ان کی اموات واقع ہو جاتی ہیں۔