پاکستان میں داعش تنظیم کی بڑھتی سرگرمیوں کیخلاف سنی تحریک سکھر کے کارکنان کااحتجاجی مظاہرہ

جمعہ 21 نومبر 2014 20:06

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پاکستان میں داعش تنظیم کی موجودگی اور بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف سنی تحریک ضلع سکھر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ضلعی کنوئینر شہزاد خرم , انور کمال بلوچ , بلال سومرو , دانش قادری نثار حسینی , سید عمیر شاہ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کنوئنیر خرم شہزاد , دیگر رہنماؤں کا کہنا کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے تنظیم کی جانب سے وال چاکنگ , اور پمفلٹ آویزاں کئے جارہے ہیں حکومت کی جانب سے داعش کی موجودگی سے انکار کرنا افسوک ناک بات ہے سنی تحریک کے سربراہ شہید سیلم قادری کے صاحبزادے بلال قادری کے حکم پر سنی تحریک کا ایک ایک کارکن اور محب وطن پاکستانی داعش کے خلاف شیشہ پلائی دیوار بن جائیں گے اور سنی تحریک کا ہر کارکن ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گاانہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور اسکی حمایت کرنے والی والی تنظیموں کے خلاف فوری نوٹس لیکر انکے خلاف آپریشن کرے۔

متعلقہ عنوان :