شہریوں کو غیرقانونی تجاوزات کے پیش نظر درپیش مسائل سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے‘شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجر برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا ،

اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ سکھر رانا عدیل کی اینٹی انکروچمنٹ آفیسر کی قیادت میں وفد سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 20:20

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ سکھر رانا عدیل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ وہ شہریوں کو شہر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے پیش نظر درپیش مسائل سے نجات دلائیں تاکہ شہر میں ٹریفک جام اور دیگر مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے تاہم شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجر برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا ۔

(جاری ہے)

اینٹی انکروچمنٹ فورس بلا خوف و خطر انسداد تجاوزات آپریشن جاری رکھے عملے کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سرگرم (سکھر میونسپل کارپوریشن ) اینٹی انکروچمنٹ آفیسر سکندر علی چنہ کی قیادت میں ملنے والے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکندر علی چنہ کے ہمراہ ، اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر عدنان میمن ، اشفاق انصاری ، کامران ، شاہد ، دلدار آرائیں سمیت دیگر موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ رانا عدیل نے شہر سے انکروچمنٹ کے خاتمے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے تمام افسران و عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ انکروچمنٹ عملے کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریگی ۔