کمشنر سکھر 24 نومبر کو اجلاس کی صدارت کریں گے

جمعہ 21 نومبر 2014 20:39

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) کمشنر سکھر ڈویڑن محمد عباس بلوچ 15 روزہ کارکردگی کے حوالے سے 24 نومبر بروز پیر دوپہر ایک بجے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سکھر ، خیرپور اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز شرکت کریں گے اور اپنے اپنے علاقوں کی تعلیم ، صحت اور دیگر کاموں کے بارے میں اقدامات اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ سکھر ڈویڑن کے تمام اضلاع میں بند اسکولوں ، گھوسٹ اساتذہ غیر حاضر طلبہ ،استاد اور سکھر ڈویڑن میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں 24 نومبر بروز پیر صبح 11 بجے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں ڈائریکٹر کالجزسکھر، ڈائریکٹر اسکولز سکھرکے علاوہ سکھر ،میرپور ماتھیلو اور خیرپور کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور تعلقہ اے ڈی اووز شرکت کریں گے۔