اے این ایف کی ائر پورٹ پر کارروائی، کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 50کیپسول برآمد کر لیے

جمعہ 21 نومبر 2014 21:18

اے این ایف کی ائر پورٹ پر کارروائی، کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) اے این ایف نے ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 50کیپسول برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سے دبئی جانے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو شبہ کی بنیاد پر تفصیلی چیک کیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ اسکے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول موجود ہیں جس پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 50کیپسول برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزم منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 50لاکھ روپے ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :