پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی ،

ابتدائی خوشخبری پر کابینہ کی وزیراعلیٰ کو مبارکباد ،معدنی ذخائر کے نمونے دکھائے گئے ،منصوبے کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا ، ”جے نیتاں نیک ہوون کھیت اگدے بجھیاں دانیاں دے “عطا مانیکا کا موقع محل کی منا سبت سے وارث شاہ کا مصرعہ

جمعہ 21 نومبر 2014 21:34

پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی ،

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں حسب روایت کفایت شعاری اپناتے ہوئے صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی -کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چنیوٹ میں معدنی ذخائر کی تلاش کے منصوبے کے حوالے سے ابتدائی خوشخبری سنائی تو پوری کابینہ نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی متحرک قیادت کو خراج تحسین پیش کیا-اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری معدنیات نے چنیوٹ سے ڈرلنگ کے ذریعے حاصل ہونے والے معدنی ذخائر کے نمونے کابینہ کو دکھائے اور ان نمونوں کی خصوصیات بھی بیان کیں اور بتایاکہ حاصل ہونے والے ابتدائی نمونے معدنی خصوصیات کے حوالے سے حوصلہ افزاء ہیں-منصوبے پرتیزی سے پیشرفت اور اس کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی -معدنی ذخائر کی تلاش میں پیشرفت کے حوالے سے ابتدائی خوشخبر ی پر صوبائی وزیر عطا مانیکا نے معروف شاعر وارث شاہ کا یہ مصرعہ پڑھا: ۔

(جاری ہے)


جے نیتاں نیک ہوون کھیت اگدے بجھیاں دانیاں دے اجلاس کے دوران بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چنیوٹ اور دیگر اضلاع میں بعض افراد کی جانب سے مالی امداد کی عدم ادائیگی کی شکایات کا دوبارہ تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ا س ضمن میں 14ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تاہم صرف 14 درخواستیں درست نکلیں جنہیں مالی امداد کے لئے شامل کیا گیاہے-پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی ادائیگی کے لئے انتہائی شفاف نظام وضع کیا ہے جس کو عالمی اداروں نے بھی سراہاہے ۔

متعلقہ عنوان :