گھر والوں نے 50سالہ شخص سے شادی کر دی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی 16سالہ لڑکی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر سیشن عدالت پہنچ گئی

جمعہ 21 نومبر 2014 21:36

گھر والوں نے 50سالہ شخص سے شادی کر دی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی 16سالہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) گھر والوں نے 50سالہ شخص سے شادی کر دی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی 16سالہ لڑکی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر سیشن عدالت پہنچ گئی ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو اسے بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

باغبانپورہ کی مہک نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ سائلہ کے گھروالوں نے لالچ میں آکراس کی مرضی کے بغیرایک پچاس سالہ بوڑھے فریاد سے شادی کردی جس پروہ وہاں سے بھاگ کراپنے کزن کی طرف آگئی ہے فریادمیرے والدین کی ایماپرپولیس کی مدد سے ہمیں ہراساں کررہے ہیں عدالت سے تحفظ کی اپیل ہے جس پرعدالت نے مزکورہ بالااحکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

متعلقہ عنوان :