ہنگو، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 12 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ و بارود برآمد

جمعہ 21 نومبر 2014 22:46

ہنگو، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 12 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ و ..

ہنگو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ہنگو پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے اپنے آفس میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع پر ہم نے ہنگو سے چالیس کلومیٹر دور تھانہ دوآبہ کی حدود میں علاقہ طوراوڑی جس کی سرحدیں کرم ایجنسی سے ملتی ہیں میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر منصوبے میں مصروف بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ ہینڈ گرنیڈ ‘ 82 مارٹر گولے‘ تین عدد راکٹ لانچر‘ بھاری تعداد میں بارود جو خود کش حملوں میں استعمال ہوتے ہیں ایک دور بین ‘ ڈیٹونیٹر ‘ ایکپسلز اور دیگر خطرناک اسلحہ کو برآمد کرلیا ہے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہنگو کے امن کو ہر قیمت پر بحال رکھنے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ڈی پی او نے کہاکہ ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کو ہم نے ناکام بنا دیا ہے ہوسکتا ہے دہشت گرد پختونخواہ کے کسی حصے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن ہم سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

۔(عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :