بھارتی ورکروں پر سعودی حکومت مہربان،خصوصی رعایت کا اعلان

جمعہ 21 نومبر 2014 22:47

بھارتی ورکروں پر سعودی حکومت مہربان،خصوصی رعایت کا اعلان

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء)سعودی وزارت لیبر کی طرف سے پڑھے لکھے بھارتی ملازمین بھرتی کرنے والے مالکان کو انشورنس فیس کی ادائیگی سے استثناءدے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل ابراہیم بن فواد کے مطابق مڈل پاس یا ECNR پاسپورٹ والے بھارتی ملازمین کی بھرتی پر انشورنس فیس کی ادائیگی ضروری نہیں ہے۔ یہ فیس عام طور پر ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کو ادا کی جاتی تھی۔ غیر تعلیم یافتہ ملازمین کیلئے انشورنس فیس بھارتی قونصل خانے کی درخواست پر جمع کی جاسکتی ہے۔یاد رہے اس سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے یہ بات سننے میں بھی آرہی تھی کہ وہ اپنے شہریوں کی تنخواہیں بڑھانے کے لئے عرب ممالک کی حکومتوں سے بات کرے گی۔