تاج محل کو مسلمانوں کے حوالے کیا جائے، بھارتی وزیر،

تاج محل“2مسلمانوں کا مقبرہ ہے، مسلمانوں کو نماز کی اجازت ہونی چاہیے ، اعظم خان

جمعہ 21 نومبر 2014 23:15

تاج محل کو مسلمانوں کے حوالے کیا جائے، بھارتی وزیر،

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء )دنیا کے عجوبوں میں سے ایک” تاج محل“ کو مسلمانوں کے حوالے کیا جائے۔مسلمانوں کو 17ویں صدی کے عجائب ”تاج محل“ میں مسلمانوں کو نماز ادا کر نے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے وزیرے اقلیتی امور اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے اپنے ایک بیان میں مرکزی حکومت سے حوالیگی کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تاج محل کو مسلمانو ں کے حوالے اور اس کی ذمہ د اری تفویض کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو 17ویں صدی کے عجائب ”تاج محل“ میں نماز ادا کر نے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ”تاج محل“2مسلمانوں کا مقبرہ ہے لہٰذہ اس کو مرکزی وقف بورڈ کے حوالے کیا جائے۔