مسلم لیگ ق آج بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

ہفتہ 22 نومبر 2014 11:03

مسلم لیگ ق آج بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ فٹ بال گراونڈ میں بیس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ مقررین کے لیے بارہ کنٹینرز پر مشتمل پچیس فٹ اونچا اور ساٹھ فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ق کے جلسے میں شرکا کے داخلے کے لیے اسٹیڈیم میں تین داخلی اور پانچ خارجی دروازے رکھے گئے ہیں ۔ سیکورٹی کے لیے چھ سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔