پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 4دسمبر کو کھیلا جائیگا

ہفتہ 22 نومبر 2014 11:26

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹی ٹونٹی میچ 4 دسمبر کو دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 دسمبر کو دوبئی میں رات 9 بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

پانچ ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 8 دسمبر کو دوبئی میں، دوسرا ون ڈے 12دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ،تیسرا ون ڈے میچ 14دسمبر کو شارجہ ،چوتھا ون ڈے 17دسمبر کو ابوظہبی سٹیڈیم ور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19دسمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

تمام میچز سہ پہر چار بجے شروع ہونگے۔

متعلقہ عنوان :