لاہور‘گرین ٹاؤن پولیس کی زیر حراست ملزم پراسرار طو رپر جاں بحق

ہفتہ 22 نومبر 2014 12:42

لاہور‘گرین ٹاؤن پولیس کی زیر حراست ملزم پراسرار طو رپر جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) گرین ٹاؤن پولیس کی زیر حراست ملزم پراسرار طو رپر جاں بحق ہو گیا ،ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس تشدد سے ہلاکت ہوئی ،لاش پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گرین ٹاؤن پولیس نے اللہ رکھا نامی شخص کو شراب فروخت کرنے کے الزام میں گزشتہ رات گرفتار کیا تھا جسکی پولیس حراست میں ہی پر اسرارطو رپر ہلاکت ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق اللہ رکھا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے ۔جبکہ ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس کے بہیمانہ تشددکی وجہ سے اللہ رکھا جاں بحق ہوا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :