رمیزراجہ پابندی کے شکار کھلاڑیوں پر تنقید نہ کریں،محمد آصف

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:30

رمیزراجہ پابندی کے شکار کھلاڑیوں پر تنقید نہ کریں،محمد آصف

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزایافتہ قومی فاسٹ باوٴلر محمد آصف نے سابق کپتان رمیز راجہ سے درخواست کی ہے وہ پابندی کا شکار تینوں کھلاڑیوں (سلمان، آصف، عامر) کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مارلن سیموئلز کے لیے نرم روئیے کا اظہار کیا تھا جنہیں میچ فکسنگ کے ایک کیس میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم حیران کن طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ان کے جذبات مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین کے ساتھ ان کی ملاقات اطمینان بخش رہی اور انہیں امید ہے کہ جلد انہیں ریہیب پروگرام مکمل کرنے کی اجازت مل جائے گی تاکہ وہ اپنے کریئر کا دوبارہ آغاز کرسکیں۔