بھارت میں دہشتگرد کاروائیوں کیلئے پاکستان مدد فراہم کررہا ہے،بھارت کا الزام

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:38

بھارت میں دہشتگرد کاروائیوں کیلئے پاکستان مدد فراہم کررہا ہے،بھارت ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں دہشتگردی کی کاروائیوں کیلئے پاکستان مدد فراہم کررہا ہے،پاکستان نے ممبئی حملوں کے بعد غیر ریاستی عناصر کے خلاف کاروائی شروع کی ، ممبئی حملوں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ادارے کا ایک موثر کردار تھا،داؤد ابراہیم پاکستان میں چھپا ہے ۔

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر داخل راج ناتھ سنگھ نے مقامی اخبار کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الزام عائد کیا کہ بھارت میں دہشتگرد کاروائیوں کیلئے پاکستان مدد فراہم کرتا ہے ۔ کیا پاکستانی خفیہ ادارہ بھی ایک غیر ریاستی عناصر ہے؟۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان نے ممبئی حملوں کے بعد غیر ریاستی عناصر کے خلاف کاروائی شروع کی ۔

(جاری ہے)

بھارت سمجھتا ہے کہ ممبئی حملوں کے پیچھے آئی ایس آئی کا ایک موثر کردار تھا۔انھوں نے کہاکہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے جس کی حوالگی کے لیے پاکستانی حکومت کو کئی بار کہا گیا لیکن وہ ایسا کرنے سے گریز کررہے ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے داعش کی جانب سوشل میڈیا کے ذریعے بھرتی کرنے کوششوں پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔سائبر کرائم بھارت کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :