روہڑی ، زرعی ادویات مارکیٹ کے تاجر سے دن دھاڑے مسلح موٹر سائیکل سوار 30 ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:10

روہڑی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) روہڑی شہر کے اہم تجارتی علاقے مسان روڈ زرعی ادویات مارکیٹ کے تاجر سے دن دھاڑے مسلح موٹر سائیکل سوار 30 ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار واقعہ کی اطلاع روہڑی تھانے پر دے دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق جمعہ کے روز گنجان کاروباری علاقے مسان روڈ کی زرعی ادویات مارکیٹ میں دن دھاڑے پیسٹی سائیڈ ادویات کے ڈیلر سیٹھ لیکھو مل کی دوکان پر تین مسلح افراد نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر لیکھو مل سے تیس ہزار روپے نقدی موبائل فون اور گاہکوں سے کچھ رقم چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اس واقعہ کی ابتدائی رپورٹ روہڑی تھانے پر دے دی گئی آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا ۔

متعلقہ عنوان :