نشے میں دھت شخص کا مسجد میں قابل نفرت اقدام

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:36

نشے میں دھت شخص کا مسجد میں قابل نفرت اقدام

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء)واربرٹن میں شراب کے نشے میں دھت نوجوان جوتوں سمیت مسجد میں گھس گیا اور موذن سے مائیک چھین کر گاﺅں والوں کو گالیاں دینا شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

مسجد میں نماز کے لیے پہنچنے والے افراد نے توتکار اور لوڈسپیکر پر گالیاں سن کر مسجد کے اندر پہنچ گئے اور ملزم سے مائیک چھین لیاجس کے بعد ملزم کے مبینہ ساتھی منظور عرف جوری، سخاورت، شاہد وغیرہ اسلحہ لے کر آگئے اور مسجد پر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انتظامیہ کی درخواست واربرٹن پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔