ریلوے پولیس اہلکار کی ایماندری، نوٹوں سے بھرا گمشدہ بیگ پولیس سٹیشن جمع کرا دیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 17:27

ریلوے پولیس اہلکار کی ایماندری، نوٹوں سے بھرا گمشدہ بیگ پولیس سٹیشن ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) ریلوے پولیس اہلکار کی ایمانداری ، نوٹوں سے بھرا بیگ حیدرآباد ریلوے پولیس سٹیشن میں جمع کرا دیا۔ کراکرم ایکسپریس گزشتہ رات کراچی سے لاہور جا رہی تھی ، جھنگ شاہی کے مقام پر حوالدار رمضان نے ایک لاوارث بیگ گاڑی میں دیکھا اور لوگوں سے پوچھا مگر کوئی دعوے دار سامنے نہ آیا ۔

لہٰذا بیگ کو حیدرآباد ریلوے پولیس سٹیشن میں جمع کرا دیا ۔

(جاری ہے)

رمضان نے اس سے قبل بیگ کو چیک کیا تو وہ نوٹوں سے بھرا ہوا تھا جسے پولیس سٹیشن پر گنا گیا تو وہ 343000 تھے۔ اسی اثنا ءمیں ایک وارث پیدا ہو گیا مگر ثبوت پیش نے کر سکا تاہم کوئی درست وارث اب تک نہیں آیا ۔ نوٹوں کے بیگ کو ریلوے پولیس سٹیشن میں جمع کرا دیا گیا ہے ۔ وارث نہ ملنے پر عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ریلوے کراچی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی کارکردگی بہترین ہے ۔ ایمانداری پر پولیس اہلکار رمضان شاباش دیتے ہیں اور دیگر اہلکاروں کو اس کی تقلید کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :