امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے امیگریشن میں اصلاحات کے اعلان پر ہزاروں پاکستانی تارکین وطن اور ان کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 22 نومبر 2014 17:43

امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے امیگریشن میں اصلاحات کے اعلان پر ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے امیگریشن میں اصلاحات کے اعلان پر ہزاروں پاکستانی تارکین وطن اور ان کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے سرگودھا سمیت ملک بھر سے ہزاروں پاکستانی اسوقت امریکہ میں قیام پذیر ہیں اور بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو امیگریشن کے مسائل در پیش تھے امریکی صدر کی جانب سے جہاں 50 لاکھ تارکین وطن ملک بدر ہونے سے بچ گئے ہیں وہاں ہزاروں پاکستانی بھی جن کے سروں پر ملک بدری کی تلوار لٹک رہی تھی ٹل گئی ہے غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے صدر اوباما کی جانب سے امیگریشن اصلاحات پر اپنے اہلخانہ کو بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اب ہم امریکہ میں بآسانی کام کرسکیں گے دوسری طرف امریکہ (نیو یارک سٹی) میں مقیم سرگودھا کے رہائشی محمد عابد نے محمد تہور بلال اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم تھی اور اپنے آپ کو قانونی طور پر بنانے کیلئے ہزاروں ڈالر خرچ کرتی تھی اب اس سے بھی چھٹکارا مل گیا ہے صدر باراک اوباما کی جانب سے امیگریشن اصلاحات کے بل پر دستخط کے بعد اسوقت تک دنیا بھر کے جتنے بھی تارکین وطن غیر قانونی تھے اب وہ قانونی ہوجائینگے اور انہیں کام اور کاروبار کرنے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہونگی جو نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستانیوں کیلئے بھی خوشی کا باعث ہے جس سے پاکستان کو ہر ماہ لاکھوں ڈالر کا زر مبادلہ بنکوں کے ذریعے بھجوائے جانیوالی رقم سے ملے گا اس سے قبل یہاں پر مقیم غیر قانونی تارکین وطن ہونڈی کے ذریعے اپنی رقم اپنے پاکستان بھیجتے تھے۔

متعلقہ عنوان :