ٹنڈوالہیار،50سالہ ظالم شخص کی 4سالہ بچی کے ساتھ زیاتی کی کوشش،اہل خانہ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:08

ٹنڈوالہ یار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014 ) ٹنڈوالہ یار میں 50سالہ ظالم شخص کی 4سالہ بچی کے ساتھ زیاتی کی کوشش اہلخانہ کے بر وقت پہنچنے پر 50سالہ شخص کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار تھانے بی سیکشن کی حدود میں واقع داتا نگر کالونی میں رہائش پذیر نند لال کی چار سالہ بیٹی گن گن میگھواڑ سے 50سالہ شخص نیلو کولہی نے زیادتی کرنے کی کوشش کی بچی کے شور مچانے پر گن گن کے اہلخانہ پہنچ گئے اہلخانہ نے 50سالہ نیلو کولہی کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا بعد ازاں پولیس نے مذکوراہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :