بورے والا،امام مسجد نے حافظِ قرآن شاگرد کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمہ درج،امام مسجد گرفتار

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:55

بورے والا،امام مسجد نے حافظِ قرآن شاگرد کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ..

بورے والا( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014)امام مسجد نے حافظِ قرآن شاگرد کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمہ درج،امام مسجد گرفتار،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں21ای بی عارف والا کا نوجوان حافظِ قرآن محمد عامر اپنی دھرائی کے لیے جامع مسجد بریلوی حبیب کالونی کے امام مسجد مولانا ظہور احمد کے پاس آیاہوا تھا گذشتہ روز امام مسجد کپڑے دھلوانے کے بہانے حافظ عامر کو اپنے گھر واقع شادمان کالونی لے گیا جہاں اُس نے عامر کو دھمکی دیکر خوفزادہ کرتے ہوئے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا عامر نے وہاں سے نکلتے ہی اس واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن محمد سعید سیال کو دی جس نے امام مسجد کو تھانے میں لاکر وقوعہ کی تصدیق کے لیے پوچھ گچھ کی تو اُس نے اقراء جرم کر لیا جس پر پولیس نے اُسے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)