وزیرِاعظم نوازشریف اقلیتوں کے خلاف توہینِ رسالت قانون کا غلط استعمال رکوائیں، اقلیتوں کے خلاف مظالم بند نہ ہوئے تو الگ صوبے کا مطالبہ کیاجاسکتا ہے، اکرم مسیح گل صدر مسلم لیگ (ق) اقلیتی ونگ کا اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:59

وزیرِاعظم نوازشریف اقلیتوں کے خلاف توہینِ رسالت قانون کا غلط استعمال ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) پاکستان مسلم لیگ اقلیتی ونگ کے مرکزی صدر اور سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اقلیتوں کے خلاف توہینِ رسالت قانون کے غلط استعمال کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ہاوٴس اسلام آباد سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ کوٹ رادھا کشن میں بے قصور عیسائی جوڑے کے بہیمانہ قتل کے تناظر میں نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا، جسکا انعقاد مشترکہ طور پاکستانی اور امریکی عیسائیوں کی نمائندہ تنظیموں نے کیا تھا۔

مسلم لیگی راہنماء نے اپنے خطاب میں انتباہ کیا کہ اگر پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں کا بروقت سدباب نہ کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب اقلیتیں اپنے لئے ایک الگ صوبے کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔ مظاہرے سے سابق ایم پی اے پرویز رفیق، ایف آر الیاس، ولیم شہزاد، زیبا گل، عارف مسیح، جان عارف کھوکھر سمیت دیگر عیسائی راہنماوٴں نے بھی اپنے خطاب میں پاکستان میں مقیم اقلیتوں کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی۔