”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون“ نے اوپننگ ڈے پر 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمالیے

پیر 24 نومبر 2014 12:29

”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون“ نے اوپننگ ڈے پر 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمالیے

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ہالی وڈ مووی”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون“ نے اوپننگ ڈے پر 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمانے کا ریکارڈ بنالیا ۔”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون“ میں ایک بار پھر جینفر لورینس اور ان کے ساتھی کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

امید کی جارہی ہے کہ اپنے پہلے ہفتے کے اختتام تک ”ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون “ 160ملین ڈالر بٹورنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

اگرایسا ہوگیا تو یہ فلم اوپننگ ویک اینڈ پر اب تک سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں شمار ہوگی۔گزشتہ دو ہنگر گیمز فلمیں اوپننگ ویک اینڈ پر 150 ملین ڈالر سمیٹنے میں کامیاب ہوئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :