راجر فیڈرر کے شاندار کارناموں میں مزید اضافہ

پیر 24 نومبر 2014 12:39

راجر فیڈرر کے شاندار کارناموں میں مزید اضافہ

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -22نومبر 2014ء )شہرہ آفاق ٹینس کھلاڑی اور ریکارڈ 17گرینڈ سلیمزکے مالک راجر فیڈرر نے اپنے شاندار کیریئر میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ٹائٹل جیت لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لندن میں 27,448کے ریکارڈ کراؤڈ کے آگے کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں راجر فیڈرر نے اپنے حریف فرانس کے جائلز مونفلز کو6-4،6-2 اور 6-2سے شکست دیکر سوئٹزرلینڈ کو فائنل میں 3-1کی ناقابل شکست برتری دلواتے ہوئے کیریئر کا پہلا ڈیوس کپ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

اس موقع پر راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ وہ یہ فتح اپنی ٹیم کے نام کر تے ہیں کیوں ان کے بغیر اس اعزاز کا حصول ناممکن تھا ۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کی عوام کو ایک تاریخی خوشی فراہم کرنے پر بہت مسرور ہیں ۔ اس فتح کے ساتھ ہی سوئٹزرلینڈ ڈیوس کپ کی 115سالہ تاریخ میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے والا محض 14واں ملک بن گیا ہے ۔ اس سے قبل وہ 1992ء کے ایونٹ میں رنرز اپ رہا تھا ۔