بگ باس شوانتظامیہ کم کارڈیشن کوبھارت آنے کیلئے تیار کرنے لگی

پیر 24 نومبر 2014 13:01

بگ باس شوانتظامیہ کم کارڈیشن کوبھارت آنے کیلئے تیار کرنے لگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) دنیا بھر میں انتہائی متنازعہ برہنہ فوٹو شوٹ ’بریک دی انٹرنیٹ‘ سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی کم کارڈیشن نے بھارت آنے کا اعلان کر رکھا تھا جہاں انہوں نے رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ میں 22نومبر (ہفتہ)کوشرکت کرنا تھی ۔ تفصیلات کے مطابق اس شو میں شرکت کے لئے انہیں ایک دن کے 85لاکھ بھارتی روپے (قریبا ایک کروڑ چالیس لاکھ پاکستانی روپے ) دئیے جانے تھے- میڈیا رپورٹس کے مطابق معاوضے کا نصف سے زائد حصہ انہیں پہلے ہی ایڈوانس دیا جا چکا تھا تاہم آخری وقت پر چند تکنیکی رکاوٹوں کی وجہ سے ”کم“ کو بھارتی ویزا جاری نہ ہو سکا- ایسے میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بگ باس کی انتظامیہ کو اس صورتحال میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ادا کی جانے والی رقم پہلے ہی بے حد بھاری تھی اور سونے پے سہاگہ ”کم“ بھی شو میں شرکت نہ کر سکیں- اب انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کم کو اسی معاوضے پر اگلے ماہ بھارت آنے کے لئے تیار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

کم کارڈیشن آج کل اپنے پرفیومز کی تشہیری مہم پر دنیا بھر میں گھوم رہی ہیں جبکہ کچھ دن قبل انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ آسٹریلیا پہنچ چکی ہیں اور جلد وہ بھارت اور پھر دبئی جائیں گی۔