لاہور‘ڈاکو حسینہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر منی ایکسچینج سے 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹ کر فرار

پیر 24 نومبر 2014 13:09

لاہور‘ڈاکو حسینہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر منی ایکسچینج سے 10لاکھ روپے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) لاہور میں ڈاکو حسینہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر منی ایکسچینج سے 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ ڈکیتی کی واردات مین مارکیٹ کے قریب ہوئی جہاں محمود نامی شخص کے منی ایکسچینج کے دفتر میں ایک خاتون اپنے دو ساتھیوں سمیت داخل ہوئی اور گن پوائنٹ پر دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔