شہداد پور ، زمیندار کیخلاف خواتین ومرد ہاریوں کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجا ج جاری

پیر 24 نومبر 2014 13:52

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) شہداد پور کے زمیندار کے خلاف خواتین ومرد ہاریوں کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے مسلسل چھٹے روز بھی ہڑتال واحتجاج‘ انصاف دلایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے زمیندار قادر بخش اور محمد علی سنجرانی کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف خواتین ومرد ہاریوں کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے مسلسل چھٹے روز بھی ہڑتال واحتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ومقع پر قومی عوامی تحریک کے قاسم لغاری‘ سومریو بھیل‘ وزیر بھیل‘ میوو بھیل‘ شریمتی لوٹکی‘ پریمی ودیگر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شہداد پور زمیندار نے ہمیں حصہ نہیں دیا اور ہماری 110 بوری گندم بھی اٹھا کر لے گیا ہے اب زمیندار جان سے مارنے واغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور احتجاج وہڑتال ختم کرنے کیلئے مختلف حیلوں بہانوں سے دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں مذکورہ زمینداروں سے حق دلا کر انصاف دلایا جائے۔