کافی علیل ہوں ڈاکٹروں نے دل کا مرض بتایا ہے: طاہرالقادری

پیر 24 نومبر 2014 14:04

کافی علیل ہوں ڈاکٹروں نے دل کا مرض بتایا ہے: طاہرالقادری

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء)عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میں بہت علیل ہو چکا ہوں ڈاکٹروں نے دل کا مرض بتایاہے اور اب تو چلا بھی نہیں جا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں شہید ہونے والے دو کارکنوں کا تعلق بھکرسے ہے اور آج ان کے لواحقین سے ملنے کا وعدہ تھا اس لیے ان سے ملنے کے لیے جا رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز نے مجھے آرام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں وہی صحت دینے والا ہے میں اپنی جدو جہد کم نہیں کروں گا۔واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھکر جلسے میں خطاب میں کارکنا ن کو اپنی خراب طبیت سے آگاہ کیا تھا۔