برطانیہ نے حالیہ غزہ پر حملے سے قبل اسرائیل کو 11ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی تھی‘ برطانوی اخبار

پیر 24 نومبر 2014 14:44

برطانیہ نے حالیہ غزہ پر حملے سے قبل اسرائیل کو 11ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار ..

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ نے حالیہ غزہ پر حملے سے قبل اسرائیل کو گیارہ ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں برطانوی ہتھیاروں کے استعمال بارے رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد بزنس انوویشن اور سکلز ڈیپارٹمنٹ کے وزراء کو یہ احکامات جاری کئے گئے تھے کہ اسرائیل کو دئیے جانے والے فوری برآمدی لائسنسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے تاہم حکومت کی جانب سے اسرائیل کو دئیے جانے الے بعض لائسنسوں کو معطل کرنے سے انکار ہی دفتر خارجہ کی سابق وزیر بیرونس سعیدہ وارثی کے استعفے کی وجہ بھی بنی تھی جن کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے برطانیہ کا موقف غیر اخلاقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ سے قبل برطانیہ نے اسرائیل کو گیارہ ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ عنوان :