نیپرا نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

پیر 24 نومبر 2014 15:38

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نواز شریف نے نیپرا کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو اسی طرح ریلیف دیتی رہے گی،حکومت کی مثبت پالیسیوں سے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت 47پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے نیپرا کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں،پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے،پہلی بار عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف ملنا شروع ہوا ہے، حکومت آگے بھی عوام کو اسی طرح ریلیف دیتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 47 پیسے فی یونٹ کمی سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی۔

بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ”کے الیکٹرک“ اور ”لائف لائن صارفین “ کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت نے رواں ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی تھی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :