بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔حکومت ان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،نواز شریف

پیر 24 نومبر 2014 17:16

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔حکومت ان کے کردار کو قدر کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔حکومت ان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیر اعظم سے خصوصی سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک نے ملاقات کی اور تجارت ،سرمایہ کاری سے متعلق وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم کواوورسیز پاکستانیوں کے امور اور متحدہ اجازت سمیت خلیجی ریاستوں سے تعلقات پر بھی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جائیں گے