سکھر ،آثار قدیمہ لاکھین جو درڑوپر ہو نیوالی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 24 نومبر 2014 17:31

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سکھر میں آثار قدیمہ لاکھین جو درڑوپر ہو نے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ مددگار ستھ کے زیر اہتمام ادیبوں اور شاعروں، قوم پرست جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیا دت تاج رند ، نصیر گو پانگ ، یا سین مہر ، عید جتوئی و دیگر نے کی مظاہرین نے اس مو قع پر نعرے با زی کی اس مو قع پر رہنما وٴں کا کہنا تھا کہ بلڈرز ما فیا کی جانب سے آثا ر قدیمہ پر قبضہ کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے جس کے لیے وہاں پر غیر قانونی طریقے سے تعمیرات شروع کر دی گئی ہے حا لانکہ یہاں پر تعمیرات نہ ک ر نے پر عدالت نے احکا مات دے رکھے ہیں جس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس آثار قدیمہ کو مسمار کر نے کی کو شش کا میاب نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں پر ہو نے والی غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کو روکا جا ئے اور تعمیرات کرنے والے بلڈرز کے خلاف کا روائی کی جا ئے بصو رت دیگرسندھ کے ادیب و داشنور سرا پا احتجاج بن جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ لا کھین جو دڑو مو ہنجو دڑو کا ہم عصر ہے اور وہاں پر اس وقت آرکیا لو جی ڈپا رٹمنٹ کی جانب سے کام چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :