سکھر، بچوں کو دی جانے والی تعلیم ہی سب سے بڑی دولت ہے،لعل محمد تنیو

پیر 24 نومبر 2014 17:50

سکھر( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بچوں کی بات نہ صرف غور سے سنی جائے بلکہ ان کی باتوں کو اہمیت بھی دی جانی چاہیے کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارتعلقہ آفیسر لعل محمد تنیونے گورنمنٹ مڈل اسکول آرائیں میں چلڈرن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اسکول ہیڈ ماسٹرایاز احمد کھوسو ، شمس مہر اور CMPکے زاہد حسین خاصخیلی،ایاز علی راہو ، اسرار احمد شاہ،مختیار ہاشمی ،زکیہ،امان اللہ سومرو اورعمارہ چنہ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ والدین کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی تعلیم ہی سب سے بڑی دولت ہے اوریہ ہی دولت زندگی بھر نہ صرف ان کے ساتھ رہتی ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں ممتاز بھی بناتی ہے ہمیں ان کی تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہیے کیونکہ آج کے یہ معصوم بچے ہی کل پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔

تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کیے آخر میں CMPکی جانب سے بچوں میں انعامات تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :