عمران خان اور وزیر اعظم مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے معاملات کو حل کریں،حافظ طاہرمحموداشرفی
پیر 24 نومبر 2014 18:16
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل عمران خان اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی اپیل کرتی ہے اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات پر وزیر اعظم کی طرف سے لکھے گئے خط پر کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کریں ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں مدارس عربیہ کے طلباء کے تقریری مقابلہ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،حافظ محمد امجد ،حاجی خالد محمود قاسمی ،مولانا محمداعظم فاروق ،مولانا رب نواز، مولانا حفظ الرحمن بنوری ،مولانا محمد نواس ،مولانا یوسف فاروقی ،مولانا عبد الواحد ،قاری احمد علی ندیم ،قاری وقار احمد عثمانی ودیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی آئین پاکستان پر عمل کرنے اور جمہوریت کو مظبوط کرنے میں ہے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران ضد، ہٹ دھرمی کی سیاست نے حکومت کو نہیں پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے اور اگر عمران خان اور حکومت نے مفاہمتی راستہ اختیار نہ کیا تو اس سے پاکستان کو مزید نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر گھیراؤ ،جلاؤ اور تشدد کی سیاست کا سلسلہ شروع ہوا اور جمہوریت کو نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی لہٰذا ان کو چاہئے کہ وہ ضد کو چھوڑ یں اور انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ دیں ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قومی قیادت کو سرگودھا اور تھر میں مرنے والے بچوں اور انسانوں پر توجہ دینی چاہئے ۔آج ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں۔ پاکستان علماء کونسل تمام صاحب خیر اور ثروت حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آئی ڈی پیز ،سیلاب زدگان اور تھر میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے 30دسمبر کو ملک بھر کے جید علماء کی کانفرنس بعنوان پیغام اسلاف کانفرنس بلائی ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.