Live Updates

تحریک انصاف کا 30نومبر کو جلسہ،وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،

پمز سمیت دیگر ہسپتالوں میں مختلف شعبوں کے سربراہوں کو ہسپتالوں میں رہنے کی ہدایت،نرسز،لیڈی ڈاکٹرز سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کی رہائش و خوراک کا بندوبست ہسپتال کے اندر ہی کرنے کے احکامات ،تمام ہسپتالوں کو ادویات،خون کی بوتلیں اورایمبولینسز تیار رکھنے کا حکم

پیر 24 نومبر 2014 18:24

تحریک انصاف کا 30نومبر کو جلسہ،وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے 30کے جلسہ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،پمز سمیت دیگر ہسپتالوں میں مختلف شعبوں کے سربراہوں کو ہسپتالوں میں رہنے کی ہدایت،نرسز،لیڈی ڈاکٹرز سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کی رہائش و خوراک کا بندوبست ہسپتال کے اندر ہی کرنے کے احکامات کے احکامات جاری کر دیئے گئے،تمام ہسپتالوں کو ادویات،خون کی بوتلیں اورایمبولینسز تیار رکھنے کا حکم،جڑواں شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

پیر کو اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر لگا کر بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدیدخلل پڑ گیا اور وفاقی دارالحکومت کے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ترنول، بہارہ کہو، کراچی کمپنی، جی ٹین، ایف نائن پارک، آبپارہ، نادرا چوک، پارلیمنٹ چوک، سپریم کورٹ، ریڈیو پاکستان، مارگلہ روڈکو بند کیاجائے گا جبکہ سرینا ہوٹل کو 29تاریخ کو بند کر کے سیل کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس وے کو بھی 29 تاریخ کی شام کو بند کرایا جائے گا۔ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے ہفتہ کو سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں چھٹی کرانے کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ہسپتالوں کے ڈائریکٹر و میڈیکل کے انچارج کو احکامات جاری کر دیئے گئے ،فوری طور پر خون کی بوتلوں کا ذخیرہ ،ادویات کا بندوبست کرلیا جائے اس کے ساتھ خراب ایمبولینسز کو بھی ٹھیک کروانے کا حکم دیاہے۔

وفاقی ہسپتالوں کو 30 نومبر سے تاحکم ثانی رہنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، جس پر تمام بڑے ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے”اوکے“ کا اشارہ دے دیا گیا۔ پمز سمیت دیگر ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کے سربراہان کو بھی ہسپتالوں میں رہنے کی ہدایات جبکہ پہلی دفعہ نرسز،لیڈی ورکرز سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کی رہائش اور خوراک کا بندوبست ہسپتال کے اندر ہی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ پولیس نے پیر کو کراچی کمپنی میں بھی تحریک انصاف کے کارکن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا لیکن تحریک انصاف کاکارکن چھاپے سے پہلے ہی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات