امریکا نے داعش پر عریاں فلم کا سہارا لینے کا الزام عائدکر دیا،

داعش نے اپنی ایک تازہ پراپیگنڈہ وڈیو میں مبینہ طور پر مارکیٹ میں موجود ایک عریاں ویڈیو سے ایک عورت کی غیر متحرک تصویر استعمال کی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی جانب مائل کر سکے،امریکی دفتر خارجہ کا الزام، داعش لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے یہ حربے چھوڑدے ، امریکا

پیر 24 نومبر 2014 19:19

امریکا نے داعش پر عریاں فلم کا سہارا لینے کا الزام عائدکر دیا،

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) عراق اور شام میں اسلامی ریاست قائم کرنے کی دعوے دار داعش پر امریکا نے اپنی تازہ وڈیو میں عریاں تصویر کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ''داعش نے اپنی ایک تازہ پراپیگنڈہ وڈیو میں مبینہ طور پر مارکیٹ میں موجود ایک عریاں ویڈیو سے ایک عورت کی غیر متحرک تصویر استعمال کی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی جانب مائل کر سکے۔

امریکی دفتر خارجہ نے داعش سے کہا ہے کہ '' لوگوں کو اپنا حامی بنانے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کرنا بند کرو۔'' واضح رہے جس ٹوئٹر کے ذریعے یہ کہا گیا ہے وہ امریکی حکام کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ داعش نے ایک ایسی خاتون کی تصویر دکھائی ہے جسے ایک وقت میں کئی افراد جبری طور پر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :