کمشنر سکھر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کی 15 روزہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس،

پیٹرول کے اضافی نرخ وصول کرنیوالے پمپس ، گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کاروائی سمیت مختلف اہم فیصلے

پیر 24 نومبر 2014 19:40

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت سکھر، خیرپور، گھوٹکی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کی 15 روزہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیٹرول کے اضافی نرخ وصول کرنے والے پمپس اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کاروائی سمیت مختلف اہم فیصلے کیے گئے کمشنرآفس سکھر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزنے اپنے اپنے علاقوں میں سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر کمشنرسکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سکھر، خیرپور، گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر چار چار اسکولوں کو دورہ کریں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز 6 اسکولوں اور مختیار کار 8 اسکولوں کا دورہ کریں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے موثر قدم اٹھائے جائیں اسکول کے بچوں کی اسکول لانے کی کوششوں کو تیز کریں کمشنر سکھر نے کہا کہ جو والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجتے ہیں ان کو مثبت طریقے سے راغب کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا جائے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مہم چلائی جائے کیونکہ تمام والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں گے تو جہالت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جرائم کے روک تھام میں مدد مل سکے گی کمشنر سکھر تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرآفس میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی اور سول سوسائٹی کے افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے گردونواح میں بند اسکولوں اور گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی SMS کے ذریعیکنٹرول رومزکو اطلاع دیں تاکہ ایسے اسکولوں اور اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جائے جو بھی والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجتے ان میں شعور بیدار کیا جائے دوسری صورت میں ان کے خلاف 2012 کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے والے قانون کے مطابق نوٹس بھیجے جائیں اور ایسا میکنزم مرتب کیا جائے جس کے تحت بند اسکولوں کو کھلوایا جاسکے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے کمشنر سکھر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود اسکولوں کے ایس ایم سی فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائیں اور ان کی جانچ پڑتال کریں کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ اسکولوں میں حکومت کی جانب سے ملنے والے مفت کتابیں اور یونیفارم کی تقسیم کے عمل کی بھی نگرانی کریں اور شکایات کا ازالہ کیا جائے کمشنرسکھر نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کرانے کی کوششوں کو تیز کریں اور اسکیموں میں معیار کی بہتری کو مانیٹر کریں جبکہ متعلقہ تعلقوں میں صفائی ستھرائی،روشنی کے انتظامات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور عوامی پارکوں کی ترقی کو یقینی بنائیں اور اسپتالوں میں روٹین ایمنائزیشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو موذی امراض سے نجات دلائی جاسکے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ نے اس موقع پر سکھر ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس پر خود ساختہ نرخ مقرر کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے نرخ پر فروخت کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور جو بھی پیٹرول پمپ خلاف ورزی کا مرتکب ہو ان پیٹرول پمپس کو سیل کردیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔