نیپرا نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی،

قیمتوں کی کمی کا اطلاق 50 یونٹ گھریلو اور کے ای ایس سی کے صارفین پر نہیں ہو گا، وزیر اعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم آئندہ ماہ قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ،،حکومت کی مثبت پالیسیوں سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،نواز شریف

پیر 24 نومبر 2014 21:52

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ قیمتوں کی کمی کا اطلاق 50 یونٹ گھریلو اور کے ای ایس سی کے صارفین پر نہیں ہو گا وزیر اعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم ۔پیر کو اسلا م آباد میں نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 47 پیسے فی یونٹ کمی سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی سماعت میں تقسیم کا ر کمپنیوں کی طرف سے بتایا گیا کہ اکتوبر میں تقسیم کا ر کمپنیوں نے 8 ارب 12 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی جس پر فی یونٹ اصل لاگت بجلی 07.07 جبکہ ریفرنس فیول لاگت 07.54 روپے فی یونٹ رہی نیپر ا نے سماعت کے بعد بجلی کی فی یونٹ 47 پیسے کمی کی منظوری دے دی ۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق ما ہ اکتوبر کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے کمی سے صارفین کو 8 ارب 12 کروڑ کا ریلیف ملے گا ۔

(جاری ہے)

۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ”کے الیکٹرک“ اور ”لائف لائن صارفین “ کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت نے رواں ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی تھی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں