بین الاقوامی مارکیٹ میں پچاس کروڑ ڈالر کے اسلامی بانڈز فروخت کئے جائیں گے،

وزارت خزانہ کا چار غیرملکی بینکوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

پیر 24 نومبر 2014 22:00

بین الاقوامی مارکیٹ میں پچاس کروڑ ڈالر کے اسلامی بانڈز فروخت کئے جائیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں پچاس کروڑ ڈالر کے اسلامی بانڈز فروخت کئے جائیں گے، وزارت خزانہ نے چار غیرملکی بینکوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

مالی خسارے اور قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے پیش نظر حکومت نے عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے سٹی گروپ، ڈوئچے بینک، دبئی اسلامک بینک اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی خدمات حاصل کی جائیں گی، یہ بینک اسلامی بانڈز کی فروخت کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں میں روڈ شوز کا اہتمام ریں گے، سکوک کی نیلامی کے لئے لندن اور سنگاپور میں منگل کو تشہیری مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :