اسٹیٹ بینک نے گمراہ کن معلومات کا سخت نوٹس لے لیا

عوام کو افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے، اسٹیٹ بینک

پیر 24 نومبر 2014 22:00

اسٹیٹ بینک نے گمراہ کن معلومات کا سخت نوٹس لے لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)کے اے ایس بی بینک پر التوائے ادائیگی کے نفاذ کے بعد سے کچھ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ بعض بینکوں کی مالی حالت کمزور ہے اور انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے ساتھ اسٹیٹ بینک سے منسوب گمراہ کن معلومات بھی پھیلائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے ان گمراہ کن معلومات کا سخت نوٹس لیا ہے اور یہ وضاحت کی جارہی ہے کہ ایسی کوئی معلومات میڈیا کے ذریعے عام نہیں کی گئیں، نہ ہی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دی گئی ہیں۔ عوام کو ان افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے جو بینکاری نظام کے مجموعی استحکام اور کارکردگی پر منفی طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔